خبریںاقتصاد‏معاشرہ

خوست، 1 لاکھ 19 ہزار ڈالر کی لاگت سے متعدد منصوبے مکمل

 

کابل (بی این اے)صوبہ خوست کے 5 اضلاع میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے 1 لاکھ 19 ہزار ڈالر کی لاگت سے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے۔
محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے صوبائی سربراہ مولوی عنایت رحمان جلالی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے یعقوبی، قلندر، موسیٰ خیل، نادر شاہ کوٹ اور علیشیر اضلاع میں مکمل ہوئے جن میں آبی ذخائر کی تعمیر، نہریں اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ان منصوبوں پر کام کے دوران 500 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہو جائے گی جب کہ سینکڑوں ایکڑ دیگر زرعی اراضی کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی دیوار تعمیر کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button