خبریںصحت

تخار سپیشلائزڈ ہسپتال 150 سے 200 بیڈ پر اپ گریڈ

 

کابل(بی این اے) تخار کے محکمہ صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی خصوصی ہسپتال کو 150 سے 200 بستروں تک اپ گریڈ کردیا گیا۔
مذکورہ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیات اللہ نے باخترنیوز کو بتایا کہ اس ہسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے سے صحت کی خدمات میں اضافہ ہوگا اور مذکورہ صوبے کے مکینوں کے صحت کے مسائل بروقت حل ہوں گے۔
واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ہی دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے پر بھی توجہ دی گئی ہے اور اب تک ملک میں درجنوں مراکز صحت تعمیر ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button