خبریںسیاستاقتصادTop

تاجر اور سرمایہ کار اپنی بساط کے مطابق ملک کی تعمیر نو میں حصہ لیں۔ ملا عبدالغنی برادر

 

کابل ( بی این اے ) کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متعدد منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ 40 سالوں کے دوران جنگوں اور بدامنی کی وجہ سے مختلف شعبوں سمیت ملک کا انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوا جس کی وجہ سے معیشت پر منفی اثر پڑا ۔
باختر نیوز کی خبر کے مطابق ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کہا کہ فتح کے بعد امارت اسلامیہ نے انفراسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی ہے۔
ان کے مطابق تمام افغانوں بالخصوص تاجروں اور سرمایہ کاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ملک کی تعمیر نو میں حصہ لیں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے امن وامان سب سے اہم شرط ہے اور اس وقت افغانستان میں مجموعی طور پر سیکیورٹی صورتحال ماضی کی نسبت بہت بہترہے۔ حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے اچھے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم افغان سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک واپس آئیں اور ملک کی ترقی اور تعمیر نو میں اپنی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام سرمایہ کاروں، تاجروں اور صنعتکاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی پر توجہ دیں اور ان کے مسائل بروقت حل کریں۔
یاد رہے کہ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں نجی سیکٹر کی جانب سے لاکھوں افغانی مالیت کے متعدد درمیانے اور چھوٹے منصوبے مکمل ہوئے جس کا افتتاح نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button