اقتصاد‏معاشرہخبریں

بغلان ، محکمہ شماریات و اطلاعات کی جانب سے 47 ملین افغانی ریونیو جمع

 

کابل (بی این اے) بغلان کے محکمہ شماریات و اطلاعات کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران انہوں نے مختلف خدمات کے ذریعے 47 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ شماریات اور اطلاعات کے ڈائریکٹر مولوی گل رحمان رحمانی نے بتایا کہ انہوں نے الیکٹرانک اور کاغذی شناختی کارڈ، برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کےاجراء سے 47 ملین افغانی ریونیو اکٹھا کیا۔
گل رحمان رحمانی نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران انہوں نے اس صوبے میں اپنے کلائنٹس کو شاندار سہولیات فراہم کی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنے کلائنٹس کو ضروری خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محکمے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اس محکمے میں روزانہ کی بنیاد پر 300 کلائنٹس مختلف امور کی انجام دہی کے لیے اس محکمے کے پاس آتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button