خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

بغلان، 5 لاکھ پودے لگانے کی مہم کا آغاز

 

کابل ( بی این اے ) بغلان کے محکمہ تحفظ ماحولیات اور بغلان یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔
بغلان کے تحفظ ماحولیات کے سربراہ عین الدین کریمی نے بتایا کہ اس مہم کے دوران مرکز اور اضلاع میں غیر سرکاری و سرکاری اداروں کے تعاون سے 5 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں جن میں سے 30 فیصد پھلدار پودے بھی شامل ہیں۔
بغلان گورنر آفس کے آفس سیکرٹری مولوی لال جان رشید نے کہا کہ درخت لگانا ملک کی ترقی اور ہریالی کے لیے اہم ہے اور اس سلسلے میں صوبائی انتظامیہ انتھک جدوجہد کر رہی ہے۔
بغلان کے ایک رہائشی شیر آغا نے کہا: "ہمیں بہت خوشی ہے کہ بغلان میں پودے لگائے جا رہے ہیں، اس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور فضائی آلودگی کو روکنے میں مدد ملے گی۔”
بغلان کے ایک اور رہائشی سید محمد نے کہا: ” کہ پودوں کی حفاظت کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جائے، تاکہ پودوں کی حفاظت بھی ہو اور ہمارا ملک ترقی بھی کرے”
اس کے ساتھ ہی محکمہ تحفظ ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ ایک پودا لگائے اور ان پودوں کی حفاظت میں حکام کی مدد کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button