سیکیورٹی‏معاشرہخبریں

بغلان، فائر ڈپارٹمنٹ کے لیے عمارت کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے) بغلان پولیس ہیڈ کوارٹر نے وزارت داخلہ کے مالی خرچ پر دوشی ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے لیے عمارت کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
بغلان پولیس کمانڈ کے ڈپٹی سیکیورٹی آفیسر قاری عبدالمجید مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ وزارت داخلہ کے محکمہ تعمیرات کے ترقیاتی بجٹ سے 42 لاکھ 98 ہزار 151 افغانی کی لاگت سے ایک نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد شروع کیا گیا، اس محکمہ کے قیام سے ضلع دوشی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔
دوشی کے ضلعی گورنر نورالدین فاتح نے کہا: "ضلع دوشی شمال کے اہم ترین اضلاع میں سے ہے، جہاں سے نو صوبوں کے مسافر اس ضلع سے گزرتے ہیں، اور اس ضلع کے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ فائر ڈیپارٹمنٹ کی کمی تھی، اب الحمدللہ امارت اسلامیہ کے حکام کی جانب سے اس محکمے کی بحالی کا کام شروع کر دیاگیا۔
پولیس ہیڈ کوارٹر کے کنسٹرکشن مینیجر انجینئر نورالرحمٰن رحمانی نے کہا: مذکورہ پروجیکٹ اس ضلع کی ضروریات کے مطابق نافذ کیا جارہا ہے،اور مستقبل قریب میں دیگر اضلاع میں بھی ضروریات کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں، مساجد اور ڈسٹرکٹ برانچ کی عمارتوں کی تعمیر وبحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button