خبریں‏معاشرہTop

بدخشان میں زلزلہ کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ

 

کابل( بی این اے ) بدخشاں کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام کے مطابق آج صبح 6 بج کر 40 منٹ پر بدخشان زلزلے سے لرز اٹھا۔ جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
مذکورہ محکمے کے صوبائی سربراہ محمد کامگار نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ زلزلہ 144 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس کا مرکز مذکورہ صوبے کے ضلع ارغنجخواہ اور اس سے ملحقہ علاقے تھے۔
زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Show More

Related Articles

Back to top button