خبریں‏معاشرہ

بامیان، 4 کروڑ افغانی کی لاگت سے صاف پانی کے ایک منصوبے کا افتتاح

 

کابل(بی این اے)بامیان کے محکمہ تعمیرات و ترقی دیہات کے حکام نے ضلع سیغان کے بازار میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
محکمے کے سربراہ ملا ضیاء اللہ خادم نے باختر نیوز کو بتایا کہ یہ منصوبہ علاقے کی ایک اہم ضرورت تھی اور اسے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات نے 4 کروڑ 89 ہزار افغانی کی لاگت سے تعمیر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ایک اسکول، 250 دکانوں، 10 سرکاری اداروں اور ایک مرکز صحت کو پینے کا پانی میسر ہوگا۔
اس منصوبے کی تکمیل پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button