Uncategorized

بامیان، 22 لاکھ افغانی کی لاگت سے زنگاب چیک ڈیم کی تعمیر کاآغاز

 

کابل(بی این اے) وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک نے صوبہ بامیان کے ضلع یکاولنگ میں زنگاب چیک ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
مذکورہ منصوبہ جوکہ 30 میٹر لمبائی اور 31میٹر چوڑائی پر مشتمل ہے، وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے بجٹ سے 22 لاکھ افغانی کی لاگت سے مستقبل قریب میں مکمل کردیا جائےگا ۔
واضح رہے وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک نے ملک میں زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے اسی طرح کے درجنوں منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

Show More
Back to top button