خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

ای بینکنگ دور جدید کی اہم ضرورت ہے: گورنر افغان بینک

 

کابل( بی این اے ) بینک آف افغانستان کے گورنر ہدایت اللہ بدری نے الیکٹرانک بینکنگ کے فروغ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کہا کہ الیکٹرانک بینکنگ آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے بینک آف افغانستان کے ای بینکنگ کے متعلقہ شعبوں کے ملازمین سے بھی کہا کہ وہ ای بینکنگ کے فروغ اور پیشرفت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے الیکٹرانک بینکنگ کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں گورنر بینک کو معلومات فراہم کیں اور اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر متعلقہ اداروں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور الیکٹرانک بینکنگ کے فروغ کے لیے تیکنیکی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button