خبریںثقافتTop

ایک سال میں 293 غیر ملکی سیاحوں کی غزنی آمد

 

کابل( بی این اے ) غزنی کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کی غزنی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔
غزنی کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ملا حمید اللہ نثار نے کہا کہ ملک میں مجموعی طور پر امن و امان سے سیاحت کو فروغ ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں شمسی سال کے آغاز سے اب تک(مارچ 2023ءتا مارچ 2024ء) متعدد خواتین سمیت 293 غیر ملکی سیاحوں نے غزنی کے تاریخی مقامات اور قدرتی مناظر کی سیر کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سیاحوں میں زیادہ تر روس، ایران، چین، جنوبی کوریا اور یورپ کے باشندے ہیں۔
یاد رہے کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور امریکہ کے 6 سیاحوں نے گزشتہ روز صوبہ غزنی کا دورہ کیا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ امارت اسلامیہ کے دوبارہ قیام کے بعد ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button