خبریں‏معاشرہTop

ایران سے جبری طور پر ملک بدر کیے گئے 1100 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے

 

کابل( بی این اے ) وزارت برائے امور وآبادکاری مہاجرین کا کہنا ہے کہ ایران میں مقیم 1,150 افغان مہاجرین کو ہرات اسلام قلعہ پورٹ کے راستے افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔
وزارت کے مطابق ان مہاجرین میں مستحق افراد بھی تھے، جن میں سے 417 کو امداد کے لیے بین الاقوامی پناہ گزین تنظیم کے پاس بھیجا گیا جہاں انہیں اشیاء خورد ونوش و دیگر گھریلو ضرورت کی اشیاء دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق 30 خاندانوں کو فی خاندان 10,000 افغانی دیے گئے، 27 لاوارث بچوں کو وار چائلڈ آرگنائزیشن میں متعارف کرایا گیا، اور 108 افراد کو بارڈر پر تعینات کمیٹیوں کی طرف سے مفت امداد دی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button