خبریںسیکیورٹی‏معاشرہTop

افغانستان کے 70 فیصد علاقہ دھماکہ خیز مواد سے پاک کر دیا گیا ہے: یوناما

 

کابل( بی این اے ) افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی دفتر (یوناما) نے کہا ہے کہ افغانستان کے 70 فیصد علاقوں کو دھماکہ خیز مواد سے پاک کر دیا گیا ہے۔
افغانستان وہ ملک ہے جہاں دنیا کا پہلا انسانی امدادی پروگرام برائے مائن ایکشن (MAPA) شروع کیا گیا ہے۔
یوناما کے مطابق ان سرگرمیوں کے آغاز سے لے کر اب تک افغانستان میں تقریباً 14 ملین دھماکہ خیز آلات کو تباہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ 40 سال کی جنگ کے دوران لاکھوں کی تعداد میں بارودی سرنگیں مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button