خبریںاقتصادTop

افغانستان مرکزی بینک کا 16ملین ڈالر نیلام کرنے کااعلان

 

کابل(بی این اے) افغانی کی قدر مزید مستحکم کرنے کے لیے بینک آف افغانستان کل 24جنوری کو ایک نیلامی میں (16) ملین ڈالر فروخت کر رہا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق بینک نے ٹینڈرز جیتنے والوں کو دن کے اختتام تک اپنے اکاؤنٹس کا حساب کلئیر کرنے کا پابند بنایا ہے۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی کو جزوی لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ٹینڈر اپنے نام کرنے والے کو ایک ہی وقت میں تمام واجب الادا رقم نقد یا ایک مخصوص مدت کے اندر بینک میں جمع کرانی ہوگی۔
اس سے قبل افغانی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے لیے بینک آف افغانستان نے 15 ملین ڈالر فروخت کیے تھے۔
بینک آف افغانستان نے آج مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر (72.91) افغانی میں فروخت ہونے کی خبر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button