خبریںسیکیورٹی

مختلف اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

 

کابل(بی این اے )وزارت خزانہ، جنرل ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز نے ملک میں مختلف اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کی اطلاع دی ہے۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے موبائل سرویلنس عملے نے ہلمندکے مختلف علاقوں سے 881 کارٹن ٹماٹر پیسٹ ، 7440 کلو گڑ، 2300 کلو گرام چاکلیٹ، تین غیر دستاویزی کاریں اور 31 جاپانی ہنڈا موٹرسائیکلیں قبضے میں لیے ہیں۔
یہ اشیاء اس وقت پکڑی گئیں جب سمگلر انہیں ملک میں سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے افراد کو متعلقہ تفتیشی اداروں اور مذکورہ سامان نیمروز کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button