خبریںسیاستاقتصادTop

نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن نے 8 ارب افغانی مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دے دی

 

کابل(بی این اے) نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند کی صدارت میں نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن نے 8 ارب افغانی مالیت کے 25 منصوبوں کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔
ایجنڈے کے مطابق نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کے باقاعدہ اجلاس میں31 منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن میں 25 منصوبے منظور، 5 منصوبوں کے معاہدے منسوخ اور ایک منصوبے کا دوبارہ اوپن ٹینڈر کرانے کا حکم دیا گیا۔
منظور شدہ منصوبوں میں صوبہ غزنی میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کی تکمیل، بخش آباد ڈیم کے ڈائیورژن ٹنلز کے باقی ماندہ کام کی تکمیل، کابل شہر میں متعدد سڑکوں کی تعمیر ، کمال خان ڈیم کے تیسرے حصے کے باقی ماندہ کام اور دیگر کئی منصوبے شامل ہیں جن سے سینکڑوں شہریوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button