خبریںسیاستصحتTop

کابینہ اجلاس، کینسر اور امراض قلب میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے اراضی متعین کرنے کا فیصلہ

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا 10 واں اجلاس وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا اور متعدد فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں متعلقہ اداروں سے تشکیل پانے والی کمیٹی کو کینسر اور دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے معیاری میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے اراضی کے حصول کا ٹاسک دے دیا گیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں دائیں سائیڈ کی اسٹیرنگ والی گاڑیوں میں اضافے کو روکنے کے لیے بنائے گئے پلان کے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ پلان کا بغور جائزہ لیا جائے، تاکہ اس پر عمل کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں۔
اجلاس میں فوجی مراکز اور شہروں میں غیر ملکی افواج کے رہ جانے والے طبی آلات کو دیگر فعال ہسپتالوں میں بہتر استفادے کے لیے منتقل کرنے کے حوالے سے بھی فیصلے کیے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button