خبریںسیاستاقتصادTop

افغان-ٹرانس ریلوے پروجیکٹ پر روس اور ازبکستان کے صدور کا تبادلہ خیال

 

کابل (بی این اے) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کے درمیان افغان ٹرانس ریلوے کا منصوبہ ایک اہم موضوع کے طور پر زیر بحث رہا۔
بین الاقوامی میڈیا کے اطلاع کے مطابق یہ بات چیت روس میں کازان سربراہی اجلاس کے موقع پر ان کی ملاقات کے دوران ہوئی۔ اس منصوبے کا مقصد افغانستان سے گزرنے والی ریلوے لائن کے ذریعے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا (پاکستان اور بھارت) کو ملانا ہے۔
یہ منصوبہ جو تخمینی طور پر پانچ سالوں میں مکمل کیا جائے گا، کئی بین الاقوامی اداروں کی دلچسپی کا مرکز بن چکا ہے۔ مذکورہ تنظیموں نے خطے میں اس اہم اقتصادی منصوبے کی مالی معاونت کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
امارت اسلامیہ افغانستان "افغان ٹرانس ریلوے” منصوبے کو علاقائی تعاون کی بہترین مثال کے طور پر دیکھتی ہے اور باہمی تعامل اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی صلاحیت پر زور دیتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button