اقتصاد‏معاشرہTopخبریںسیاست

یورپی یونین کا افغان مہاجرین کے لیے 142 ملین یورو امداد فراہم کرنے کا عزم

 

کابل( بی این اے ) وزیر برائے امور وآبادکاری مہاجرین خلیل الرحمٰن حقانی سے یورپی یونین کی قائم مقام ڈائریکٹر رافیلہ لوڈک اور وفد نے ملاقات کی۔
خلیل الرحمٰن حقانی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پاکستان، ایران اور ترکی میں پناہ گزین افغان مہاجرین کی صورتحال اور جبری طور پر ملک بدر کیے گئے مہاجرین کے اعداد و شمار اور مہاجرین کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات دیں۔
رافیلہ نے واپس آنے والے مہاجرین کے بہتر انتظام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں مل کر اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ان مہاجرین کو خدمات فراہم کرنی چاہئیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے واپس آنے والے مہاجرین کے لیے 142 ملین یورو کی امداد دینے کا بھی وعدہ کیا۔
خلیل الرحمٰن حقانی نے کہا کہ افغان مہاجرین کے میزبان ممالک بالخصوص پاکستان، ایران اور ترکی افغان مہاجرین کے انسانی حقوق کا احترام کریں اور ان کی جائیدادیں غیر قانونی طور پر ضبط نہ کریں۔
یاد رہے کہ رافیلہ لوڈک نے سرحدی علاقوں میں مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button