سیاستسیکیورٹیTopخبریں

ہمارے لیے افغانستان کی سلامتی کی طرح بین الاقوامی امن بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ خلیفہ سراج الدین حقانی

 

کابل ( بی این اے ) وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ روزا اوتن بائیفا سے ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامیہ کے لیے افغانستان کی سلامتی کی طرح بین الاقوامی امن بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے ہم نے اس سلسلے میں اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مخلصانہ سلوک کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ نے امن وامان کی صورتحال اور منشیات کے خلاف جنگ میں وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور سب نے اس پر اتفاق کیا کہ منشیات کے خلاف جنگ میں منشیات کے عادی افراد کے علاج ساتھ انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور منشیات کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے متبادل فصل اگانے میں تعاون کی ضرورت ہے۔
اوتن بائیفا نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک سے افغان مہاجرین کی واپسی سے مہاجرین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے واپس آنے والے مہاجرین کے انتظام میں امارت اسلامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اس عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔
ان کے بقول افغان حکومت درپیش چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے اور ہم نے اس عمل میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ افغان حکومت کے بارے میں مثبت تعامل کیا ہے۔
اسی دوران وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے ملاقات میں کہا کہ افغان حکومت نے واپس آنے والے مہاجرین کو مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں اور معاملات کے باقاعدہ انتظام کے لیے مختلف اداروں کے ملازمین پر مشتمل مختلف کمیٹیوں کو یہ کام سونپا جنہوں نے اب تک اللہ کی مدد سے مہاجرین کی امداد اور انہیں اپنے گھر پہنچانے میں نمایاں مدد فراہم کی ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے مسائل اور کوتاہیوں کو امارت اسلامیہ سے نہ جوڑا جائے اور پڑوسی ممالک کے اندرونی مسائل وہاں مقیم افغان مہاجرین کے لیے مسائل کا باعث نہ بنیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button