خبریںسیاست‏معاشرہTop

گوانتانامو کی جیل سے رہائی کے بعد عمان میں نظر بند مقیم 2 افغان قیدی کل اپنے ملک واپس پہنچیں گے

 

کابل (بی این اے) برسوں سے امریکی جیلوں میں قید دو افغان شہریوں کو امارت اسلامیہ کی مسلسل کوششوں کے بعد رہا کر دیا گیا ہے اور وہ کل اپنے ملک واپس پہنچ جائیں گے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانع کے مطابق ان افراد میں ملا عبدالظاہر صابر اور عبدالکریم شامل ہیں۔
عبدالمتین قانع کے مطابق صوبہ لوگر کے رہائشی مولوی عبدالظاہر صابر کو امریکی افواج نے 10 مئی 2002 کو گرفتار کیا تھا اور صوبہ خوست کے رہائشی عبدالکریم کو پاکستانی حکومت نے 14 اگست 2002 کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کردیا تھا جس کے بعد انہیں گوانتانامو جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ افراد 2017 سے عمان میں نگرانی میں اور بغیر سفری اجازت کے مقیم ہیں۔
طے پایا ہے کہ یہ دونوں افغان شہری کل صبح اپنے ملک واپس پہنچ جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button