خبریںسیکیورٹی

کابل میں ایک بچہ اغواء کاروں سے بازیاب کرالیا گیا، دو اغواء کار ہلاک

 

کابل (بی این اے) وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے بتایا کہ آج سیکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ آپریشن میں ایک بچے کو اغواء کاروں سے بازیاب کرالیا ہے۔
مذکورہ وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی اغواء کاروں سے جھڑپ ہوئی، جس میں دو اغواء کار مارے گئے اور بچے کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔
عبدالفہیم نامی اس بچے کو 14 روز قبل کابل کے گیارہویں حلقے سے اغواء کیا گیا تھا اور اغواء کاروں نے اس کی رہائی کے بدلے لواحقین سے 8 لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button