خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

پنجشیر، زمرد گیارہویں بار 1 لاکھ 42 ہزار ڈالر میں فروخت

 

کابل (بی این اے) پنجشیر مائنز اینڈ پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کی کانوں سے تازہ نکالا گیا 7,433.3 قیراط زمرد آج ملکی تاجروں کو 1 لاکھ 42 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔
پنجشیر صوبے کے مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ڈائریکٹر مولوی قاسم امیری نے بتایا کہ گیارہویں مرتبہ پنجشیر کی کانوں سے تازہ نکالے گئے زمرد کی نیلامی پنجشیر کے گورنر حافظ محمد آغا حکیم، پنجشیر مائنز مانیٹرنگ کمیٹی اور کچھ تاجروں کی موجودگی میں کی گئی ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی صوبے کے کانوں سے نکالا گیا 1519 قیراط زمرد بولی کے ذریعے تاجروں کو 1 لاکھ 98 ہزار 200 ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button