خبریںاقتصاد‏معاشرہ

خوست، 4.5 ملین افغانی کی لاگت سے ایک ہائی ویٹ کانٹا نصب

 

کابل(بی این اے) خوست کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں 4.5 ملین افغانی کی لاگت سے مال بردار گاڑیوں کے وزن پر قابو پانے کے لئے ہائی ویٹ کانٹا نصب کردیاگیا ۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں خوست کے نائب گورنر مولوی محبوب شاہ قانت نے کہا کہ بھاری مال گاڑیوں کے وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلع نادرشاہ کوٹ میں یہ کانٹا نصب کیا گیاہے جس سے بھاری مال والی گاڑیوں کے وزن کو کنٹرول اور اس صوبے تک پھیلی ہوئی اہم سڑک کو ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو تمام ٹرکوں کے وزن کو کنٹرول کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button