خبریںسیاستصحتTop

وزیرصحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد سے کابل میں چین کے سفیر ژاؤ شینگ کی ملاقات

کابل(بی این اے ) وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد سے کابل میں چین کے سفیر ژاؤ شینگ نے ملاقات کی۔
وزارت صحت عامہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں جمہوریت ہسپتال کی تعمیر نو، افغان ڈاکٹروں کی استعداد کار بڑھانے، صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، کرونا اور پولیو امراض پر قابو پانے کی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
وزیر صحت عامہ ڈاکٹر قلندر عباد نے افغانستان اور چین کے درمیان تعلقات کو ضروری قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے افغان ہیلتھ ورکرز کی استعداد کار میں اضافے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا افغان ڈاکٹروں کی استعداد کار میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور افغانستان میں ہمارے پاس بہت زیادہ انسانی وسائل موجود ہیں جن کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کابل میں چینی سفیر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے صحت کے شعبے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button