خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

نورستان، 47 ملین افغانی کی لاگت سے تکمیل شدہ متعدد منصوبوں کا افتتاح

 

کابل(بی این اے) نورستان کے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے سربراہ مولوی احسان اللہ احمد کا کہنا ہے کہ ضلع برگمٹال کے مختلف دیہاتوں میں 47 ملین افغانی کی لاگت سے سڑکوں اور نہروں کی تعمیر کے 24 مختلف منصوبے یو این او پی ایس کے مالی تعاون سے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کی نگرانی میں مکمل ہوئے، جس کا آج اس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
ان منصوبوں میں سینکڑوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔
مولوی احسان اللہ احمد نے عوام سے کہا کہ وہ ان سڑکوں اور نہروں کی حفاظت کریں تاکہ ان سے طویل عرصے تک استفادہ کیا جا سکے۔
علاقہ مکینوں نے ان منصوبوں کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی درخواست کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button