خبریںثقافت‏معاشرہ‏تعلیم و تربیتTop

محکمہ امور نوجوانان کے 60 نجی یونیورسٹیوں اور ہیلتھ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس کے درمیان معاہدوں پر دستخط

 

کابل( بی این اے ) وزارت اطلاعات و ثقافت کے محکمہ برائے امور نوجوانان نے 60 نجی یونیورسٹیوں اور ہیلتھ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ طلباء کے لیے فیس میں رعایت کے معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔
ان معاہدوں کے مطابق ہزاروں نوجوانوں کو پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں مختلف فیکلٹیز میں رعایت کے ساتھ داخلہ دیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر امور نوجوانان قاری محمد یونس راشد نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سے باصلاحیت اور ذہین نوجوان ہیں۔ لیکن مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ تعلیم حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں۔
قاری راشد نے مزید کہا کہ جلد ہی ان پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں فری لانسنگ سینٹرز کھولے جائیں گے جس سے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی آمدنی بھی حاصل ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی وزارت امور نوجوانان اور نجی یونیورسٹیوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button