خبریںاقتصاد‏معاشرہ

لوگر، 695 افراد کو روزگار فراہم

 

کابل( بی این اے ) لوگر کے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مرکز سمیت دو اضلاع میں متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران 695 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
لوگر کے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے پریس آفیسر صبغت اللہ نائب خیل نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ ان منصوبوں پر صوبے کے مرکز محمد آغا اور خروار اضلاع میں عملدرآمد ہورہا ہے جن میں آبی ذخائر، چھوٹے ڈیم اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے، جس میں 695 افراد کو کام کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ منصوبے پانچ ماہ قبل عالمی ادارہ خوراک کے مالی تعاون اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (HRDA) کے تعاون سے شروع کیے گئے تھے۔ جس میں فی کس مزدور کو 6400 افغانی ماہانہ مزدوری دی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button