کابل(بی این اے) قندھار میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں 420 ملین افغانی کی لاگت سے متعدد ترقیاتی منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔
میونسپلٹی کے ترجمان سیف اللہ عاصم نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ میونسپلٹی کی جانب سے رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں 420 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا،جس سے شہر کے مکینوں کو بہت سی سہولیات میسر آئیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں سڑکوں اور واٹر سپلائی پروجیکٹس کی تعمیر نیز شہر کی گلیوں کی کنکریٹنگ اور اسی طرح کے دیگر منصوبے شامل ہوں گے۔