خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

فراہ، تیل پیدا کرنے والی فیکٹری کا افتتاح

 

فراہ (بی این اے) فراہ میں تیل کی فیکٹری کا افتتاح کردیا گیا۔
یہ فیکٹری روزانہ پانچ سو کلوگرام تیل اور ساڑھے تین ٹن کھل تیار کررہی ہے۔ فیکٹری میں گھریلو کپاس کے بیج سے تیل کی پیداوار کی جاتی ہے۔
10 ملین افغانی سرمایہ کے ساتھ اس فراہ ضلع بکواہ میں فیکٹری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تیل کی پیداوار کے اس کارخانے کے مالک حاجی براہداد صادق نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ اس وقت ان کی مصنوعات مقامی منڈیوں میں فروخت ہوتی ہیں تاہم وہ بتدریج پیداوار میں اضافہ کر کے اپنا تیار کردہ تیل بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس وقت تیل پیدا کرنے والی اس فیکٹری میں درجنوں مزدور کام کر رہے ہیں۔
بکواہ فراہ کے ضلعی گورنر ملا راز محمد مظفر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے اور امارت اسلامیہ سرمایہ کاروں کی مدد کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button