خبریں‏معاشرہ

زابل، 3.5 ملین افغانی کی لاگت سے ایک پل کی تعمیر مکمل

 

کابل (بی این اے) زابل کے محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے ضلع نوبہار میں ایک پل کی تعمیر مکمل کرکے اس کاافتتاح کردیا گیا۔
زابل کے محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈائریکٹر مولوی احمد احمدی نے باختر نیوز کو بتایا کہ مذکورہ پل 3.5 ملین افغانی کی لاگت سے مذکورہ محکمہ کے مالی تعاون سے ضلع نوبہار میں تعمیر کرکے اس کاافتتاح کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مذکورہ صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے جن میں کچھ منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں۔
ضلع نوبہار کے بعض مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں کئی دہائیوں سے دریائے نوبہار پر سفر کرتے ہوئے کئی مسائل کا سامنا ہے تاہم اس پل کی تعمیر سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button