خبریںاقتصادTop

روزگان، 35 ملین ڈالر سے زائد کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل

 

کابل(بی این اے) روزگان میں بین الاقوامی اور نجی اداروں کی جانب سے محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کی ہم آہنگی کے ساتھ 35 ملین 1 لاکھ 71 ہزار ڈالر کی لاگت سے مختلف منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
صوبے کے گورنر مولوی محمد علی جان نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ گزشتہ 11 ماہ سے اب تک اس صوبے کے دارالحکومت ترینکوٹ اور ملحقہ اضلاع میں بین الاقوامی اور نجی اداروں کی مالی معاونت سے 35 ملین 1 لاکھ 71 ہزار ڈالر مالیت کے تعلیمی، طبی، زراعت و لائیو سٹاک، ترقی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میں مختلف منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں پر کام کے دوران 147000 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button