خبریںاقتصاد

خوست، 20 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 

کابل(بی این اے) صوبہ خوست کے ضلع صبریو میں 20 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
مذکورہ چیک ڈیم کے آغاز کے موقع پر علاقائی حکام نے علاقے کے لوگوں کو اس موثر منصوبے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ20 لاکھ افغانی کی لاگت سے وزارت پانی و توانائی کے مالیاتی اخراجات سے بنایا جا رہا ہے جو 2 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
ان کے مطابق چیک ڈیم کی تعمیر سے دسیوں ایکڑ اراضی سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچ جائے گی اور علاقے کے درجنوں افراد کو براہ راست روزگار ملے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button