خبریںسیاست‏معاشرہTop

حکومت بدعنوانی کے خاتمے اور شہریوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے : مولوی عبدالسلام حنفی

 

کابل (بی این اے) نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے بیرون ملک مقیم افغانوں کے متعدد نمائندوں اور علمی و ثقافتی شخصیات نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مذکورہ نمائندوں نے ملک میں امن وامان کی بہتر صورتحال ، کرپشن کے خاتمے، منشیات کی روک تھام، بڑے ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ اور مختلف شعبوں میں امارت اسلامیہ کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امارت اسلامیہ کی حکمرانی سے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ تمام شہریوں کو جانی اور مالی تحفظ حاصل ہے۔
انہوں نے تعلیم اور صحت کے معیار بڑھانے، اداروں میں مزید پیشہ ور افراد اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور موجودہ اقتصادی مواقع بروئے کار لانے کے شعبوں میں امارت اسلامیہ سے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔
دریں اثناء نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے ملاقات میں کہا کہ ملک میں مجموعی سیکیورٹی یقینی بنانا، معاشی استحکام اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا امارت اسلامیہ کا فریضہ ہے اور وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان تمام افغانوں کا مشترک گھر ہے، امارت اسلامیہ کے حکام بدعنوانی کے خاتمے اور تمام شہریوں کو بہترین اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ مولوی عبدالسلام حنفی نے بیرون ملک مقیم تمام افغان ماہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ واپس آکر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button