خبریںثقافت‏معاشرہTop

جوزجان، ایک روزہ کتابوں کی نمائش کا انعقاد

 

کابل( بی این اے ) صوبہ جوزجان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے ایک روزہ کتب نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سرکاری اداروں کے حکام کے ساتھ ساتھ صوبے کے شاعروں، ادیبوں اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اس کتب نمائش میں شرکت کی۔
جوزجان کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مولوی سیف الدین معتصم نے کہا کہ علم روشنی ہے جو لوگوں کو صحیح راستہ دکھاتا ہے، ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مطالعہ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں، کیونکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ موجودہ مواقع سے استفادہ کریں۔
نمائش میں سینکڑوں کتابیں رکھی گئی تھیں۔ اس دوران بعض مصنفین اور شعراء نے نمائش کے دوران علم کی اہمیت پر لکھی گئی اپنی نظمیں اور مضامین بھی شرکاء کو پڑھ کر سنائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button