‏معاشرہخبریںسیاستاقتصاد

جنرل ڈائریکٹریٹ آف ٹریفک پولیس اور افغان نیشنل بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط

 

کابل( بی این اے ) محکمہ ٹریفک پولیس کے سربراہ حسیب اللہ مختار نے آج افغان نیشنل بینک کے سی ای او ڈاکٹر شاکر جلالی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
باختر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق افغان نیشنل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاکر جلالی نے اس موقع پر کابل میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے کا بنیادی مقصد شہریوں کو بروقت اور موثر انداز میں بینکنگ خدمات فراہم کرنا ہے۔
ڈاکٹر شاکر جلالی نے بینکنگ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے افغان نیشنل بینک کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور وعدہ کیا کہ یہ بینک بینکنگ سیکٹر کے ذریعے تمام مالیاتی امور مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دینے اور احتساب کے اصول کے مطابق مختلف سرکاری اداروں کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان نیشنل بینک الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
دریں اثناء ٹریفک پولیس کے سربراہ حسیب اللہ مختار نے امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد شہریوں کو اس شعبہ کی خدمات کی فراہمی کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کہا کہ ٹریفک پولیس جدید دور کے مطابق منصوبے اور پروگرام بروئے کار لارہاہے۔ تاکہ شہریوں کو سہولیات اور بروقت خدمات فراہم کی جاسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں "الیکٹرانک ” سسٹم کا کام مکمل کیا گیا ہے اور یہ سسٹم شفافیت، کلائنٹس کے کام میں آسانی اور وقت کے ضیاع کو روکنے میں مؤثر ثابت ہوگا۔
ان کے مطابق امارت اسلامیہ مختلف شعبوں بالخصوص خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں پرانے انتظامی نظام کے بجائے جدید، شفاف اور بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹریفک پولیس کے سربراہ کے مطابق گزشتہ 11 ماہ میں محکمے کا ریونیو تقریباً 6 ارب افغانی تک پہنچ گیا ہے،ان کے مطابق اگر ’’ نمبر پلیٹس‘‘ کی تقسیم میں کوئی مسئلہ نہ ہوتا تو ملک کی ٹریفک انتظامیہ کا ریونیو 10 ارب افغانی تک پہنچ جاتا۔
یاد رہے کہ مذکورہ معاہدے کےمطابق، افغان نیشنل بینک اس وقت دارالحکومت کابل میں ٹریفک پولیس کے جنرل ڈائریکٹریٹ میں صارفین کو بینکنگ خدمات فراہم کر رہا ہے اور اس کا منصوبہ ہے کہ اس عمل کو ملک کے مختلف علاقوں تک پھیلایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button