خبریںاقتصاد‏معاشرہTop

تخار، سیلاب متاثرین کو بستی کی تعمیر کے لیے زمین فراہمی کا آغاز

 

طالقان (بی این اے) تخار میں سیلاب متاثرین کے لیے رہائشی سکیم کی تعمیر کا کام آج شروع کردیا گیا۔
یہ سکیم دشت قلعہ ضلع میں بنایا جا رہا ہے اور اس میں ایک سو اڑتالیس خاندانوں میں رہائشی پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے جن کے مکان حالیہ سیلاب میں تباہ ہو گئے تھے۔
تخار کے گورنر مولوی عبید اللہ امین زادہ نے اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کہا امارت اسلامیہ ہمیشہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچتی ہے اور انہیں خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
مکانات کے تعمیراتی منصوبے میں سڑکیں، کلینک، اسکول، مساجد، بازاروں کی تعمیر اور پانی و بجلی کی فراہمی حکومت کرے گی۔ جب کہ ہر رہائشی پلاٹ پر مکانات کی تعمیر وصول کنندگان خود کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button