خبریںاقتصادTop

بینک آف افغانستان کا 15 ملین ڈالر نیلام کرنے کااعلان

کابل(بی این اے) افغانی کی قدر مزید مستحکم کرنے کے لیے بینک آف افغانستان 16 جنوری کو ایک نیلامی میں (15) ملین ڈالر فروخت کر رہا ہے۔
باختر نیوز کو بھیجی گئی ایک خبر کے مطابق مذکورہ بینک نے تمام منی چینجرز اور کمرشل بینکوں سے کہا کہ ٹینڈرز جیتنے والوں کو دن کے اختتام تک اپنے اکاؤنٹس کا حساب کلئیر کرنے کا پابند کیا گیا۔
پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسے جزوی لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ٹینڈر اپنے نام کرنے والے کو ایک ہی وقت میں تمام واجب الادا رقم نقد یا ایک مخصوص مدت کے اندر بینک میں جمع کرانی ہوگی۔
اس سے قبل بھی، بینک آف افغانستان نے افغانی کی قدر کو مزید مستحکم کرنے کے لیے (14) ملین ڈالر فروخت کیے تھے۔
بینک آف افغانستان نے آج مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر (71.50) افغانی میں فروخت ہونے کی خبر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button