خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بلخ، 74 لاکھ افغانی کی لاگت سے مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 

کابل( بی این اے ) بلخ کے مقامی حکام نے صوبے میں 74 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
ضلع چاربولک کے گورنر مولوی عبداللہ منصور نے باختر نیوز کو بتایا کہ ضلع چاربولک میں 74 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس مارکیٹ میں 70 دکانیں بنائی جائے گی جو 3 ماہ میں مکمل ہوں گی۔
بلخ کے نائب گورنر حاجی مولوی نورالہدی ابو ادریس نے مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور وہ معاشی طور پر خود کفیل ہوجائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button