خبریں‏معاشرہ

بدخشاں، واخان سے چین کی سرحد تک سڑک پر کام تیزی سے جاری

 

کابل(بی این اے) وزارت دیہی ترقی وتعمیر نو کے مطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع واخان کے علاقے بزائی گنبد سے چین کی سرحد تک 49.7 کلومیٹر سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
وزارت دیہی تعمیر نو و ترقی کے دفتر کے سربراہ مولوی مرزا محمد شکیب نے کہا کہ بدخشاں کے ضلع واخان میں بروغیل سے "بزائی گنبد” تک 60 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے، اور یہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
مولوی مرزا محمد شکیب نے مزید کہا کہ ضلع واخان کے "بزائی گنبد” سے چین کی سرحد تک 49.7 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر شروع ہو چکی ہے، جو افغانستان کو چین سے ملاتی ہے، اس سڑک کا 40 کلومیٹر حصہ مکمل اور باقی جلد تعمیر کر کے چین کے زیرو پوائنٹ تک پہنچادیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button