خبریں‏معاشرہ

بدخشاں، دو خاندانوں کے درمیان 20 سالہ دیرینہ دشمنی دوستی میں تبدیل

 

کابل(بی این اے) بدخشان کے مقامی حکام نے صوبے کے ضلع کشم میں دو خاندانوں کے درمیان 20 سال سے جاری دشمنی ختم کرنے کی اطلاع دی ہے۔
مذکورہ صوبے کے ضلع کشم کے گورنر قاری محمد آصف ظفر یار نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ مذکورہ ضلع کے ناب گاؤں میں عبدالمتین اور عبد الاول کے خاندانوں کے درمیان 20 سال قبل وراثت کی تقسیم پر دشمنی چلی آرہی تھی، جو بزرگوں اور قبائلی عمائدین کی ثالثی کے ذریعے حل کرکے ختم کر دی گئی۔
اس کے علاوہ صوبہ کونڑ کے صدر مقام اسد آباد میں بھی مذکورہ صوبے کی اپیل کورٹ کے تعاون سے دو خاندانوں کے درمیان دو سالہ دشمنی کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button