خبریںاقتصاد‏معاشرہ

بامیان، 128 ترقیاتی منصوبوں کا کام مکمل

 

کابل( بی این اے ) وزارت تعمیر وترقی دیہات نے صوبہ بامیان کے اضلاع سیغان اور شیبر میں 128 مختلف منصوبوں کی تکمیل کا اعلان کیا۔
وزارت نے کہا کہ صوبہ بامیان کے سیغان اور شیبر اضلاع میں افغان معیشت اور سماجی معاونت پروگرام کے 128 منصوبے یونیسف کی مالی مدد سے مکمل کرلیے گئے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ ان منصوبوں میں دیہی سڑکوں کی تعمیر اور زرعی نہروں کی صفائی، پلوں کی تعمیر، حفاظتی دیواریں اور نہروں اور گلیوں کو ہموار کرنا شامل ہے۔
ان منصوبوں پر کام کے دوران سینکڑوں مزدوروں کو کام فراہم کیا گیا اور مکمل ہونے پر مذکورہ اضلاع کے مکینوں کے بہت سے مسائل حل ہو گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button