خبریں‏دنیاTop

ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

 

کابل (بی این اے) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ واشنگٹن ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہے جس میں اسرائیلی حکومت کے لیے حفاظتی ضمانتیں ہوں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کل رات اس مسئلے کا اعلان کرتے ہوئے ملر نے کہا مشرق وسطیٰ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کے مقاصد میں سے ایک ہے اور اس مقصد کے لیے امریکہ مختلف دھڑوں سے بات کر رہا ہے۔
امریکی محکمۀ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہم فعال طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اسرائیل کے لیے حقیقی تحفظ کی ضمانتیں ہوں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسرائیل، فلسطینیوں اور خطے کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کا بہترین طریقہ ہے۔
میڈیا نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وزارت سے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسیاں پیش کرے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے بھی برطانوی پارلیمنٹ کو بتایا کہ لندن اور اس کے اتحادی اقوام متحدہ سمیت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے معاملے پر غور کریں گے۔
ادھر اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہمیشہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے امریکہ کی مخالفت کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button