سیاستTopخبریں

خطے کے ممالک افغانستان کے ساتھ مثبت روابط بڑھانے کے لیے علاقائی مشاورت کا آغاز کریں: مولوی امیر خان متقی

 

کابل ( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے آج کابل میں خطے کے ممالک کے سفیروں اور سفارتی مشنز کے سربراہوں نے ملاقات کی۔
ملاقات میں روس، چین، ایران، پاکستان، ازبکستان، ترکمانستان، قازقستان، بھارت، ترکی اور انڈونیشیا کے سفیروں اور سفارتی مشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔
مولوی امیر خان متقی نے خطے کے ممالک کے ساتھ امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارتی تعلقات کی حیثیت کو اہم قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک افغانستان کے ساتھ مثبت روابط بڑھانے کے لیے علاقائی مشاورت کا آغاز کریں۔
انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ علاقائی بنیادوں پر مبنی روایت کی بنیاد پر افغانستان میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کریں۔
انہوں نے خطے اور دنیا کے ممالک کے ساتھ مثبت روابط پر زور دیا اور ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ یوناما کی موجودگی اور افغانستان میں ایک آزاد مرکزی حکومت کے موجودگی میں اقوام متحدہ میں نئے خصوصی نمائندے کی تقرری کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے ملاقات میں شریک سفارت کاروں سے کہا کہ وہ افغانستان کی علاقائی مرکزیت واہمیت کا پیغام اپنے اپنے ممالک تک پہنچائیں تاکہ اپنے ملک اور عوام کے مفاد کے لیے خطے میں مشترکہ طور پر نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button