Topخبریںسیاست

ملا عبدالغنی برادر اور مولوی امیر خان متقی ایران کے دورے پر روانہ

 

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور اور وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم صدر کے تدفین کے مراسم میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگئے۔
نائب وزیر اعظم آفس نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر اخند ابراہیم رئیسی کے جنازہ کے مراسم میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران روانہ ہو گئے۔
خبرنامے میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر اعظم مرحوم ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے امارت اسلامیہ افغانستان اور افغان کے عوام کی جانب سے ایرانی عوام، سرکاری حکام اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ایرانی ایوان صدر کے انفارمیشن بیس سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم صدر گزشتہ اتوار کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی تدفین آج (بدھ) کے روز ایران میں ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button