Topخبریںاقتصاد

ترغنڈی پورٹ پر کاروباری رجحان میں اضافہ

 

کابل (بی این اے) ہرات کی تورغنڈی پورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ امور میں سہولیات کے بعد تورغنڈی پورٹ پر کاروباری رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
ہرات کی تورغنڈی پورٹ کے ڈپٹی کمشنر مولوی ہمایوں ہمت نے باختر ایجنسی کو بتایا کہ اس بندرگاہ پر کام کے مخصوص اوقات نہیں ہیں اور جب تک ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمد رہتی ہے کمشنری کے ملازمین اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا پہلے اس پورٹ کے ذریعے 60 سے 70 مال بردار گاڑیاں اور ایک ٹرین ملک میں داخل ہوتی تھی اور اب یہ سلسلہ بڑھ کر 100 سے زائد گاڑیوں اور 3 ٹرینوں تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تورغنڈی پورٹ اکثر افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اب اس راستے سے لوگوں کی آمدورفت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ہرات کے تورغنڈی پورٹ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس پورٹ کے ذریعے تیل، گیس، آٹا، اناج اور دیگر مصنوعات افغانستان کو درآمد کی جاتی ہیں اور افغانستان سے خشک میوہ جات اور کچھ دیگر زرعی پیداوار برآمد کی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button