خبریںاقتصاد‏معاشرہ

قندھار، 2000 ریڑھی بانوں میں سولر لائٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع

 

کابل(بی این اے ) قندھار شہر میں 2000 ریڑھی بانوں کے لیے سولر لائٹس لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
قندھار میونسپلٹی کے ترجمان سیف اللہ عاصم نے آج لائٹس تقسیم کرتے ہوئے باختر نیوز کو بتایا کہ یہ سولر لائٹس 47 ہزار 600 ڈالر کی لاگت سے "UN HABITAT” تنظیم کے تعاون سے مختلف بازاروں کے ان ریڑھی بانوں کو دی گئی ہیں جو شہر میں متحرک نہیں اور میونسپلٹی میں رجسٹرڈ ہے۔
اس موقع پر لائٹس حاصل کرنے والے ریڑھی بان نے بتایا کہ اب وہ رات گئے تک اپنا کاروبار کریں گے اور روشنی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button