خبریںسیاستاقتصادTop

چینی کمپنی کی افغانستان میں تانبے، سیسہ اور زنک کی کان کنی میں دلچسپی

 

کابل (بی این اے) چینی کمپنی سی ڈی سی افغانستان میں تانبے سیسہ اور زنک کی کان کنی میں دلچسپی رکھتی ہے۔
کمپنی کے سربراہ نے کابل میں وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے ملاقات کی اور مذکورہ کانوں کی کان کنی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزارت معدنیات و پیٹرولیم کے پریس آفس نے آج یہ خبر شائع کی ہے اور کہا ہے اس ملاقات میں دونوں فریق نے افغانستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا
سی ڈی سی چین کے سربراہ نے کہا افغانستان ایک ایسا ملک ہے جس میں سرمایہ کاروں کے لیے بہت اچھے مواقع ہیں اور ہم ان مواقع کو باہمی فائدے کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button