Topخبریںاقتصاد

پنجشیر، زمرد کی 1600 کانیں تاحال رجسٹرڈ

 

کابل( بی این اے ) صوبہ پنجشیر کے محکمہ معدنیات و پٹرولیم کے سربراہ مولوی محمد قاسم امیری نے آج یوناما کے دفتر کے نمائندے کارل اور ان کے ساتھ آنے والے وفد سے ملاقات میں کہا کہ اس محکمہ معدنیات نے چار ماہ سے بھی کم عرصے میں زمرد کی 1600 کانیں سرکاری طور پر رجسٹرڈ کی ہیں۔
مولوی محمد قاسم امیری نے مزید کہا کہ زمرد کی 1600 رجسٹرڈ کانوں میں سے 410 کانوں کو کام کا لائسنس جاری کیا گیا ہے جن میں سے تقریباً 300 کانوں سے زمرد کا استخراج ہورہا ہے اب مزید 100 کانوں کے لائسنس جاری ہو چکے ہیں لیکن سرد موسم کی وجہ سے ان پر کام شروع نہیں ہو سکا۔
مولوی محمد قاسم امیری نے کہا کہ صوبے میں کان کنی کے شعبے میں 8ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
ملاقات میں یوناما دفتر کے نمائندے نے پنجشیر کے معدنی وسائل بالخصوص زمرد، لوہے، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کی اور پنجشیر معدنیات و پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے کارکردگی کی تعریف کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button