خبریںسیاست‏معاشرہTop

سرپل، سلطان ابراہیم ڈیم کا کام جلد شروع کردیا جائے گا:وزیر پانی و توانائی

 

کابل (بی این اے) وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور نے آج صوبہ سرپل کے گورنر محمد یعقوب عبدالرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وزارت پانی و توانائی کے میڈیا آفس نے باختر ایجنسی کو ارسال کردہ ایک خبر میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں صوبہ سرپل کے گورنر نے پانی اور توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے عوام کی ضروریات پر گفتگو کی اور صوبے میں سلطان ابراہیم ڈیم کے منصوبے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
وزیر پانی و توانائی ملاعبداللطیف منصور نے یقین دلایا کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ جو کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کی شراکت سے شروع کیا گیا ہے، اس وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے اس پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button